A man sleep in Bertanya and reached in Farance By Soul Hacker
برطانیہ میں سویا آنکھ کھلی تو خود کو فرانس میں پایا ،مگر کیسے ؟
لندن (نیوز ڈیسک) شراب نوشی کرنے والے اکثر ہوش و حواس کھو کر اس عادت بد
کی وجہ سے ذلیل و رسوا ہوتے ہیں اور ایک برطانوی شہری کو بھی کچھ ایسی ہی
صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا لیکن نہ صرف وہ دھت ہوکر اپنے شہر سے 300 میل
دور دوسرے ملک پہنچ گیا بلکہ اس غلطی کی وجہ سے بھاری رقم سے بھی محروم
ہوگیا۔ اڑتالیس سالہ شان سمتھ اپنے گھر کے قریب ایک شراب خانے میں دوستوں
کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے گیا تھا لیکن دوستوں نے گاڑیوں پر بیلجئیم
جاکر سستا تمباکو خریدنے کا پروگرام بنالیا۔ شان بھی مدہوشی کے عالم میں ان
کے ساتھ ہی روانہ ہوگیا اور یہ بھی نہ سوچا کہ اس کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں
ہے۔
اتفاق سے وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر مدہوش پڑا رہا اور کہیں بھی اس کا
پاسپورٹ نہ مانگا گیا۔ جب یہ لوگ واپس آرہے تھے تو فرانس کے سرحدی قصبے
کلیس میں اسے روک لیا گیا اور پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے 180 میل دور پیرس
جاکر ایمرجنسی پاسپورٹ بنوانے کا حکم دیا گیا۔ وہاں جاکر معلوم ہوا کہ
چونکہ اس کی پیدائش جرمنی میں ہوئی تھی لہٰذا اسے برطانوی پاسپورٹ جاری
کرنے میں کچھ پیچیدگیاں تھیں۔ شان کو سارے مسائل حل کرکے واپس برطانیہ
پہنچنے میں 9 دن لگے اور اس دوران ہزاروں پاﺅنڈ کی رقم بھی خرچ کرنا پڑی۔
وہ کہتے ہیں کہ مدہوشی اور سستے تمباکو کے لالچ نے انہیں گھر کے پاس پارٹی
سے دوسرے ملک لے جاکر پھنسا دیا اور وہ آئندہ ایسی غلطی کبھی نہیں کریں گے۔
Click here for more information: Soul Hacker 786
0 comments:
Post a Comment
Thanks for your feedback.